Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

وزیراعظم چیف جسٹس سے وضاحت طلب کرسکتے ہیں،نوازشریف

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے آج جو باتیں کیں وہ نہیں کرنی چا ہئیں تھیں۔ فریادی جیسے الفاظ نہ کہتے تو بہت اچھا ہوتا۔چیف جسٹس کے آج کے بیان پر وزیراعظم مناسب سمجھیں تو وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئیے۔ کبھی کسی کی حدود میں مداخلت نہیں کی۔ اس وقت بھی خاموش رہا ، جب جسٹس عظمت سعید نے یہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف کو پتہ ہونا چاہئے اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا آلہ کار بننے کی رسم اب ختم ہونی چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے چیف جسٹس کےساتھ ملاقات پربات نہیں ہوئی۔اس ملاقات سے میرے بیانیے کو دھچکا نہیں لگا۔ نواز شریف نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکا گزشتہ روز عدالت میں دیا گیا بیان کلین چٹ دینے والی بات ہے۔عدالت آنے والے بکسوں کو کھول کر دیکھنا چاہیے ان میں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم فریادی تھے ،چیف جسٹس ثاقب نثار

شیئر: