Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

فاروق ستار کو پارٹی سربراہی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد... اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹانے اور انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو معطل کردیا۔ فاروق ستار نے کنوینر شپ سے ہٹانے اور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیاتھا۔فاروق ستار کے وکیل بابر ستار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو کسی بھی سیاسی جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں ۔ الیکشن کمیشن پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ ایم کیو ایم پاکستان الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ فاروق ستار کو کنوینر کے طور پر ہی رجسٹرڈ کیا گیا ۔ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرد ئیے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کا مستقبل کیا ہے؟

 

شیئر: