Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب سے ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہوگا

اسلام آباد... وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب، چین اور صومالیہ کے ساتھ اہم معاہدوں کی منظوری دی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جرائم کے مرتکب افراد کی حوالگی اور چین کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ کابینہ نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے قانون امتناع انسانی اسمگلنگ ایکٹ 2018ءکی بھی منظوری دی۔کابینہ نے پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبر فنانس کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو چیف جسٹس سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔
مزید پڑھیں:پاک فوج نے افغان سرحد عبور نہیں کی،دفتر خارجہ

شیئر: