لوئزویل، مسی سپی .... یہاں ایک نوجوان لڑکی ناقابل یقین حد تک بسیار خوری کے جنون میں مبتلا ہوگئی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ اس کی بھوک ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ۔ مستقل کھاتی رہتی ہے اور کھانے پینے کی چیزیں اس کے سامنے سے اگر ختم ہوجائیں تو وہ ادھر ادھر پڑی ہوئی استعمال شدہ دوسری چیزوں کو کھانے میں بھی کوئی حرج محسوس نہیں کرتی۔ مٹاپے نے 15سالہ لڑکی اینا ہنکنز کو قابل رحم بنادیا ہے کیونکہ وہ اتنی موٹی اور وزنی ہوچکی ہے کہ اس کے لئے سانس لینا تک د و بھرہوچکا ہے جبکہ کپڑے پہننے میں اسے دوسروں کی مدد لینا پڑتی ہے تاہم ان تمام نقائص یا خوبیوں کے باوجود وہ مقابلہ حسن میں کامیابی کیلئے پرامید ہے۔ مسی سپی میں وہ مس امیزنگ یا حیرت انگیز دوشیزہ کا اعزاز جیت چکی ہے۔ یہ اعزاز ان معذور اور خاص قسم کے لوگوں کو دیا جاتا ہے جن میں کسی خاص قسم کی خرابی ہوتی یا خوبی۔ اس کا وزن ابھی380پاﺅنڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ڈائٹنگ بھی اس نے شروع کی ہے لیکن آج بھی وہ یومیہ 900کیلوریز والی یومیہ خوراک کھاتی ہے اور اسکے علاوہ بھی موقع مل جائے تو وہ کھانا نہیں چھوڑتی۔