Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 20 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   20, 2025
ہفتہ ، 20 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   20, 2025

مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں،مریم نواز

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 7 ماہ ہوگئے ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ کرپشن کہاں ہوئی؟والد بیماری کے باوجود عدالت حاضر ہورہے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دور ان مریم نواز نے اگر سابق آمر کو ملک واپس آنا ہوتا تو وہ بھاگتے کیوں؟مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں ¾ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسپتال میں نہیں چھپے۔ سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف آج تک کسی نے کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا۔انہوں نے سوال کیا کہ ان سے پوچھیں کہ کرپشن نہیں کی تو کیس کس چیز کا بنایا ہے؟7 ماہ سے کیس چل رہا ہے کیا کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی ہے۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات ،مشرف نے وطن واپسی موخر کردی

شیئر: