حسد نے عمران کو ذہنی مریض بنا دیا ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ۔ شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی۔ شور مچا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے۔عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے لوگوں کی خدمت کی ۔ کے پی کے کے لوگوں کو شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پنجاب میں اسپتالوںکو جدید بنایا گیا ہے ۔ عمران خان کو جھوٹ سے فرصت ملے تو اسپتالوں کا دورہ کریں۔آپ ایک فارنسک لیب بنا کر دکھائیں۔ کے پی کے اسکول یا اسپتال کا نیا کمرہ دکھائیں؟ کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں۔