Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

چوہدری نثار ن لیگ کا اثاثہ ہیں،ظفر الحق

اسلام آباد..مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا انتخاب جمہوریت کے لبادے میں غیر جمہوری طریقے سے ہوا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کا چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان حقیقت پر مبنی ہے ۔ چوہدری نثار مسلم لیگ(ن) کا اثاثہ ہیں ۔ پارٹی کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ذاتی تعلق ہے ۔ ان پر مشکلات ضرور ہیں مگر انہوں نے مجھ سے کبھی کوئی مدد نہیں مانگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ بھی چوہے کا کھیل اب بند ہونا چاہئے۔ یہاں جمہوری طاقتوں کو پروان چڑھنے دینا چاہئے ۔ اس ملک کی بقا جمہوریت ہی میں ہے۔غیر جمہوری طاقتوں نے ٹھیک انتخابات کے موقع پر اپنا گھناونا کردار ادا کیا۔بہت سے لوگوں کو دھمکیاں دی گئی ۔ خوف کی وجہ سے ووٹ صادق سنجرانی کو دیا ۔(ن) لیگ کی قیادت جمہوریت کی بقا کے لئے جنگ لڑ ہی ہے اور بھرپور طریقے سے لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اندر جمہوری قوتیں غیر جمہوری طاقتوں کے خلاف صف آرا ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے اپنے دل پر پتھر رکھ کر صادق سنجرانی کو ووٹ دیا ۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ پارٹی کی قیادت جمہوریت کے لئے قربان ہو گئی اوراس کے ورثا نے آج غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار (ن) لیگ کا اثاثہ ہیں ۔ اختلاف رائے جمہورتمام سیاسی جماعتوں میں ہوتی ہے ۔ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔اس مرتبہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی ۔کوئی ایک شخص نہیں ۔
مزید پڑھیں:چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا،ترجمان

شیئر: