Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

کویت میں انٹرنیشنل ویمن گروپ کی جانب سے ثقافتی میلہ

سری لنکا، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، تیونس، مصراور دیگرممالک سفارتکار وں کی شرکت،علاقائی رقص پیش کیا گیا
* * *
محمد عرفان شفیق-کویت
* * *
     کویت میں بہار کی آمد کے موقع پر انٹرنیشنل ویمن گروپ کی جانب سے دوسرے سالانہ ثقافتی میلے کا اہتمام کویت کے وسیع و عریض الشہید پارک میں کیا گیا۔ اس رنگا رنگ ثقافتی میلے میں انٹرنیشنل ویمن گروپ سے تعلق رکھنے والی تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ اسکے علاوہ ممبرممالک کے تمام سفارتخانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
    ممبر ممالک میں سری لنکا، جنوبی افریقہ، پاکستان، انڈونیشیا، تیونس، مصر، اردن ، سوڈان، ویتنام، ازبکستان، روس، جرمنی، آرمینیا، میکسیکو، مراکش، تاجکستان اور یونان کے سفارتکار اور شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
    میلے میں ممبر ممالک کے علاقائی رقص پیش کئے گئے۔ لوک ورثہ، دیسی کھانے، کپڑے، جیولری، کھیلوں اور دستکاری کا سامان رکھا گیا تھاجو حاضرین کی دلچسپی میں مزید اضافہ کر رہے تھے۔ اسکے علاوہ بیشتر ممالک کے افرادٹورازم کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کر رہے تھے۔ ممبرممالک نے اسٹیج پرفارمنس اور لوک گیتوں کے ذریعے اپنی اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔
    یہ میلہ العاصمہ گورنریٹ کے گورنر کی سربراہی میں الشہید پارک اور ہوٹل کراؤن پلازہ کے تعاون سے پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوم پاکستان ہمیں مسلسل عمل اور تجدید عہد کا پیغام دیتا ہے ، مرزا الطاف حسین

شیئر: