Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

آئندہ ہفتے سے مملکت میں موسمی تبدیلیا ں متوقع

جدہ .... ماہرموسمیات معاذ الاحمدی کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے سے موسم میں معمولی تبدیلیاں ہونے کی توقع ہے۔ سبق نیوز نے الاحمدی کے حوالے سے لکھا ہے کہ آنے والے بدھ سے مملکت کے شمالی ، مغربی اور ساحلی علاقے جن میں تبوک ، عرعر ، رفحاء، القریات ، الجوف ، حایل ، القصیم ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ کے علاوہ ساحلی شہر املج ، رابغ اور جدہ میں بھی موسمی تبدیلی کا امکان ہے ۔ الاحمد ی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں تیز ہوائیں اور گردو غبار کے علاوہ بارشوں کا بھی امکان ہے ۔
 
 

شیئر: