عوام دوست بجٹ بنایا جائے ،نواز شریف
لاہور...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کو جاتی امراءمیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاًآئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام دوست بنایا جائے ۔ سینئر وزرا ءکی مشاورت سے گائیڈ لائنز کے مطابق بجٹ تیار کیا جائے ۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن اضافہ کیا جائے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر رانا مقبول نے ملاقات کی ۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔