Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اپوزیشن کا جھوٹ بے نقاب کیا جائے، مودی

نئی دہلی .... وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ”جھوٹ“ کا پردہ چاک کرنے کیلئے عوام سے ملاقاتیں کریں کیونکہ ان جماعتوں نے پچھلے 3ہفتوں سے مختلف معاملات پر پارلیمنٹ کو مفلوج بنا رکھا ہے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں مودی نے کہا کہ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ حکومت کے خلاف بی جے پی مخالف جماعتوں کے جھوٹ سے عام آدمی کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

شیئر: