Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں3 ملین یورو کا اضافہ

پیرس : رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی مجموعی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کر دیا گیا۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 2.2 ملین یوروز کے حقدار ٹھہریں گے۔ میگا ایونٹ 27مئی سے 10 جون تک کھیلا جائے گا۔ رولینڈ گیروس ڈائریکٹر گے فارگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ میں شریک مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی انعامی رقم میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو ملا کر کل انعامی رقم 48 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے فاتحین کو 2.2 ملین یوروز انعامی رقم ملے گی۔

شیئر: