Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

سب کے ساتھ بیٹھنے کوتیارہوں، نوازشریف

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہوں۔ احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا تو کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں۔کارکردگی کے باوجود ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے ۔اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمی پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔ اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ضمنی ریفرنس دائرکرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنےوالاآج عدالت میں بیٹھاہے۔ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرنےوالا پیشیاں بھگت رہاہے۔نوازشریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حالیہ کردار سے بہت مایوس ہوا۔اس کردار کے بعد نگران وزیراعظم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت،وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکاکام ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔ نگران حکومت کے حوالے سے واضح قانون نہیں ہے اس کے لئے ترامیم ہونی چاہئیں۔ اس کا دائرہ کار متعین کیا جائے۔نگران حکومت کے اختیارات پر بھی بات ہونی چاہیے۔ نگران حکومت کو کسی صورت اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ قوم جانناچاہتی ہے۔ ایساکرناکیوں اورکس کیلئے ضروری تھا۔نواز شریف نے عمران خان کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تو آگئی۔عمران خان پہلے مینار پاکستان پر جلسے کرتے تھے اب گلی محلوں میں کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:میرے خلاف ہاتھ دھو کر پڑے ہیں،نواز شریف

شیئر: