Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جزیرہ فرسان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

جازان.... قومی سیاحتی کمیٹی جزیرہ فرسان میں ترقیاتی امور انجام دے گی ۔ الوطن اخبار کے مطابق 34 مقامات کی تزئین اور آرائش کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی مرتب کرلی گئی ہے ۔ جازان ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے ریجن کے تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کےلئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جن پر فوری عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں سیاحتی کمیٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رستم کبیسی کا کہنا ہے کہ جزیرہ فرسان بہترین سیاحتی مقام ہے جہاں مزید ترقیاتی کا م شروع کئے جائینگے ۔ 
 
 

شیئر: