Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پانامہ فیصلے کی زد میں دنیا آئے گی، مریم نواز

 
اسلام آباد ... سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ سے آقامہ والے فیصلے کے اثرات ملک اور قوم پر ہوئے ہیں ۔ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی بھی سیاسی مخالف کے ساتھ زیادتی ہو۔بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ والا کیس اقامہ پر آیا ،ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی۔اب اس کیس کی زد میں بہت دنیا آئے گی ۔ مریم نواز نے کہا کہ بہر حال ایک فیصلہ ہوا ہے اس کے اثرات ملک اور قوم پر بھی ہوئے ہیں۔پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ پر نااہلی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:میرے خلاف ہاتھ دھو کر پڑے ہیں،نواز شریف

شیئر: