Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

غوطہ سے 80 ہزار شہریوں کو نکال لیا گیا، روس

ماسکو ۔۔ روسی حکومت  نے کہا ہے کہ شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی غوطہ سے 79 ہزار 702 عام شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔ روسی بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غوطہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی آپریشن جاری ہے۔  روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پیر کو 6 ہزار 46 عام شہریوں کو شورش زدہ ضلع سے نکالا گیا۔ واضح رہے کہ مشرقی غوطہ گزشہ طویل عرصے سے حکومتی فورسز کے زیر محاصرہ ہے۔

شیئر: