Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی گرفتار

پیرس۔۔۔فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو عدالت کے حکم پر انتخابی مہم کے دوران مالی بد عنوانی کر نے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نکولس سرکوزی کو منگل کی صبح عدالت میںپیشی کے وقت گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ سابق صدر نکولاسرکوزی پر 2007ءکے صدارتی انتخابات میں بھاری رقم لینے سمیت مختلف الزامات میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ سرکوزی کے بارے میں یہ الزامات اس سے قبل بھی لگائے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا انہوں نے22 ملین یورو کے فنڈ کے استعمال کرنے کی بجائے 55 ملین یورو کے فنڈ استعمال کرنے کا بل پیش کیا تھا۔

شیئر: