Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

مجلس شوری میں عشاء کی نماز موخر کرنے کی تجویز مسترد

ریاض: مغرب اور عشاءکی نمازوں کے درمیان دو گھنٹہ کا وقفہ نہیں دیا جائے گا۔ شوری نے تجویز مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق آج منگل کو مجلس شوری کے اجلاس میں 25ارکان کی طرف سے پیش کی جانے والی تجویز پر غور کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مغرب اور عشاءکی نمازوں کے درمیان مختصر وقفے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں اور لوگوں کے مفادات متاثر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مغرب اور عشاءکے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دیا جائے،ارکان شوری
 رمضان المبارک کی طرح ان دونوں نمازوں کے درمیان سال بھر کے لئے دو گھنٹے کا وقفہ دیا جائے۔ ارکان شوری نے تجویز پر بھر پور بحث کے بعد ووٹنگ کے نتیجے میں حتمی فیصلہ کیا کہ مغرب اور عشاءکی نمازوں کے درمیان وقفہ نہیں بڑھایا جائے گا۔ اس طرح تجویز مسترد ہوگئی۔
 

شیئر: