Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

میٹرو ریل کے 100 دن مکمل ہوگئے، 80 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا

حیدرآباد..... حیدرآباد میٹرو ریل نے رواں سال  18 مارچ کو  100 دن مکمل کرلئے۔اس کا افتتاح   وزیراعظم  نریندر مودی نے 28 نومبر 2017 ء کو کیا تھا۔ تاحال  80 لاکھ سے زائد مسافروں نے میٹرو ریل سے استفادہ کیا۔  اس دوران میٹرو بلا کسی رکاوٹ  کے 99.2 فیصد بہترین اوقات کی پابندی اور ڈسپلن کے ساتھ کارکردگی سامنے آئی جس کا  عوام کی جانب سے شاندار خیرمقدم کیا  جارہاہے۔ عوام کی بھرپور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے میٹرو انتظامیہ نے میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا نہ صرف فیصلہ کیا ہے بلکہ روٹس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے  100 دن مکمل ہونے پر  ٹی وی اسکرینوں پر تفصیلات سے  آگاہ کیا۔ 

شیئر: