Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 03 جولائی ، 2026 | Friday , July   03, 2026
جمعہ ، 03 جولائی ، 2026 | Friday , July   03, 2026

گولی لگنے سے ہندوستانی کارکن زخمی

عسیر..... ہندوستانی باشندہ نامعلوم مقام سے آنے والی گولی سے زخمی ہو گیا ۔ پولیس فائرنگ کرنے والے کو تلاش کر رہی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق محائل عسیر ریجن کے ابو سعود کمرشل سینٹر میں باربر شاپ سے نکلنے والا33 سالہ ہندوستانی نامعلوم سمت سے آنےوالی گولی کا شکار ہو گیا ۔ گولی اسکی ٹانگ میں لگی۔ سینٹر میں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا جنہوں نے زخمی کو اسپتال پہنچایا۔ جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ زخمی ہندوستانی کا کہنا تھا کہ اسکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا ۔ 

شیئر: