Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غیر ملکی سے شادی کی خواہشمند خواتین کیلئے نئے قواعد مقرر

 الخرمہ.... وزارت داخلہ نے سعودی خواتین کی غیر ملکی سے شادی کے لئے شرائط میں مزید اضافہ کردیا۔ عکاظ اخبار نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے سے موجود شرائط کے علاوہ عمر کی حداضافی شرط کے طور پر نافذ کی گئی ہے۔ جس کے مطابق وہ سعودی خاتون جو غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہش مند ہے اسکی عمر 50برس سے زائد نہ ہو۔ دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمروںمیں 15برس سے زائد کا فرق نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے عمر کی حد کا تعین نہیں کیا گیا تھا تاہم خاتون کیلئے کم از کم عمر 25برس مقرر تھی جبکہ خونی رشتوں کیلئے عمر کی حد مقرر نہیں تھی۔

شیئر: