ڈنمارک ..... دنیا کے قدیم ترین سینٹرل بینک سویڈن کے رکس بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ سویڈن کے کرونر کرنسی نو ٹ کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی بھی جاری کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ اسکا کہناہے کہ اس سے سیاحوں کو کرنسی تبدیل کرنے میں جو مشکلات پیش آتی ہیں وہ ختم ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ اس وقت سویڈن میں روایتی کرنسی نوٹس اور سکوں کے استعمال کا رواج کم ہورہا ہے اور اسکی جگہ کریڈٹ کارڈز نے لے لی ہے۔ 2009ءسے کرنسی کی گردش میں 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بینک کے ڈپٹی گورنر نے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن میں بہت کم لوگ ہی بینک نوٹ اور سکوں کا استعمال کررہے ہیں۔ جس کے بعد ہمیں الیکٹرانک رقم کے بارے میں خیال آیا جو کاغذ کے کرنسی نوٹس کی جگہ لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہر شخص کو انٹرنیٹ، کمپیوٹر، موبائل اور ٹیبلٹ تک رسائی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ڈیجیٹل کرنسی جاری کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔