Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

عمران نے سینیٹ میں حمایت کی ،بیچارا اورکیا کرے، خورشید شاہ

سکھر...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ دروازے کھلے رہتے ہیں۔ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ہماری حمایت کی۔ بیچارا اور کیا کرے ۔زرداری اور عمران خان گلے ملیں تو اچھی بات ہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ ملکر الیکشن لڑ نا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ خارج از امکان نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زرداری برا تھا یا اچھا تھا اس کا سوال میڈیا عمران خان سے کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست انسایت کی خدمت کا نام ہے۔ دعا ہے سیاست کرنے والے سیاستدان بن جائیں اور سیاست کو سمجھیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی۔مطلوبہ ارکان کی حمات حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ نے چیئر مین سینیٹ نہیں بنوایا،سنجرانی

شیئر: