Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی پھر فائرنگ

راولپنڈی..کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ نکیال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی۔ شہری آباد ی کو نشانہ بنایا گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک شیل پالانی گاوں میں ایک گھر کی چھت پر گرا ۔2 لڑکیاں مسرت اور ثمرہ زخمی ہو گئیں۔ جیر مرگ اور دھاروتی گاوں میں گولہ باری سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔گزشتہ روز بھی ہندوستانی فوج نے سماہنی سیکٹر کے مختلف علاقوں میںشہری آبادی پر فائرنگ کی جس سے 16 سالہ لڑکا یاسین زخمی ہوا ۔ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ 
مزید پڑھیں:کنٹرول لائن پر کشیدگی باعث تشویش ہے،اقوام متحدہ

شیئر: