Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کا دورہ کیا

کراچی ..پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی ۔بعد ازاں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے کنٹرول سینٹر، رائل سعودی نیول اسکول اور رائل سعودی نیول فورسز کے ایوی ایشن سیٹ اپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہازایچ ایم ایس مکہ کا دورہ بھی کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے نیول چیف کوبریفنگ دی۔ سر براہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور اُن کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سر براہ کا یہ دورہ بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین موجوداشتراک میںمزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔ 
مزید پڑھیں:مجاہد انور خان پاک فضائیہ کےنئے سربراہ مقرر

شیئر: