Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

شاہد خاقان کی امریکی نائب صدر اور ارکان کانگریس سے ملاقات

واشنگٹن... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیکل پینس سے ملاقات کی ہے۔پاک، امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں امن کی کوششوں کے لئے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں۔بعد ازاں وزیر اعظم نے کانگریس رکن ٹیڈ یوہو،بریڈ شیرمین اور دیگر عہدیداروںسے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نجی دورے پر امریکہ میں ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکہ سے اعلی سطح پر رابطے ہیں،تہمینہ جنجوعہ
 

شیئر: