Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025

اصل پستول دیکھنے پر خوشی کی انتہا نہ رہی

 نئی دہلی .... وجے نامی 22سالہ ایک نوجوان پہلی مرتبہ اصل پستول دیکھنے پراتنا خوش ہوا کہ اس نے پستول کے ساتھ اپنی تصویر فیس بک پرڈالدی لیکن اچانک ہی پستول چل گئی اور گولی اس کے سینے میں لگ گئی اور یوں فوری طور پر موت کے منہ میں چلا گیا۔ لڑکے کے ساتھ موجود شخص فرار ہوگیا۔ پولیس اس غیر لائسنسی پستول کے مالک کو تلاش کررہی ہے۔ ہمسایوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ وجے کو فوری طور پر اس کے رشتہ دار اسپتال لے گئے تاہم وہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پستول کا ٹریگر اتفاق سے ہی چلا۔ اس وقت وہ لڑکا پستول چیک کررہا ہوگا۔ پولیس نے وجے کا فون، اسکی سیلفی اور دیگر تصاویر اپنے قبضے میں کرلئے ہیں۔

شیئر: