Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

ملک تھک چکا، منزل سے دور ہوچکا، راہول

 نئی دہلی ... کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی کے پہلے پلینری سیشن سے خطاب میں کہا ہے کہ نفرت آمیز اور تقسیم کرنے والی بی جے پی کی سیاست سے ملک ”تھک“ چکا ہے اور اپنی منزل سے دور ہوچکا ہے۔ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے یہ کہناچاہتا ہوں کہ کانگریس اس ملک کو نئی راہ دکھاسکتی ہے۔ کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی میں بڑا فرق ہے۔ یہ لوگ ناراضی اور غصہ دکھاتے ہیں جبکہ ہم اپنے عوام میں محبت تقسیم کرتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پارٹی صدر بننے کے بعد راہول کا یہ پہلا خطاب تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کو آگے لیجاسکتی ہے۔ ذات اور نسل سے قطع نظر ہر شخص کو ساتھ ملا کر چلنے والی پارٹی ہے۔ پلینری سیشن 2دن چلے گا اورکانگریس نے انتخابات کیلئے روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے راہول گاندھی نے کانگریس ارکان سے کہا کہ صرف کانگریس ہی ملک کو آگے لیجاسکتی ہے۔ اجلاس کا مقصد ملک کو یہ بتانا ہے کہ کانگریس کیا چاہتی ہے۔ انکا کہناتھا کہ اس ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ مودی جی ملک کو آگے نہیں لیجاسکتے۔ انہیں یہی نہیں معلوم کہ کس طرح روزگار پیدا کیا جائے اور کسانوں کو انکی فصلوں کی صحیح قیمت دی جائے۔ میں یہ بات پھر دہرا رہا ہوں کہ یہ ملک سب کا ہے۔ ہر مذہب، ہر نسل ، ہر ذات کے لوگ اس ملک میں رہتے ہیں۔ کانگریس جو کچھ کریگی وہ پورے ملک کے عوام کیلئے کریگی۔ کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا جائیگا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ،سابق پارٹی چیف سونیا گاندھی سمیت اہم رہنما اور15ہزار سے زیادہ کارکن شریک ہیں۔

شیئر: