Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جرمنی میں ٹرام کا حادثہ، 40افراد زخمی

برلن۔۔۔ جرمنی کے مغربی شہر کولون میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 40 افراد زخمی ہیں۔  یہ حادثہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع آئیفل وال ریلوے اسٹیشن پر ہوا۔ زیادہ تر زخمیوں کو معمولی خراشیں آئی ہیں جبکہ شدید زخمی ہونے والے ایک مسافر کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے کولون شہر کے بعض علاقوں کے لیے ٹرام سروس معطل کر دی گئی۔ پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر: