Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری

تداول آل شیئر انڈیکس میں اضافہ،سارے اشاریئے مثبت ، کاروباری مالیت 23ارب ریال تک پہنچ گئی
غیاث الدین۔جدہ
سعودی اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئرانڈیکس 182.57پوائنٹس کے اضافے کے بعد 7744.68پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی اسٹاک مارکیٹ میں آگے بلا کی تیزی ہے۔ جس کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ، امریکہ سے اچھے تعلقات ،شہزادہ محمد بن سلمان کے غیر ملکی دوروں کے اچھے نتائج سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور جب آرامکو کا آئی پی او آئے گا غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو گا اور حصص کی قیمتیں بڑھیں گی۔ اس لئے سرمایہ کار سعودی اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 54ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے سارے اشارئیے مثبت زون پر بند ہوئے ۔ پرائس انڈیکس میں 2.41فیصد اضافہ ، سودوں اور حجم میں بالترتیب 34فیصد اور 54فیصد کااضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ کاروباری مالیت 44فیصد کے اضافے کے بعد 23ارب ریال تک پہنچ گئی۔ انفرادی کمپنیوں میں فائدہ کے لحاظ سے پیٹرو کیم سرفہرست رہی جس کی قیمت 27.70فیصد کے گرانقدر اضافہ کے ساتھ 25.86ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ فائدے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سعودی انڈسٹریل انوسٹمنٹ گروپ رہا۔ جس کی قیمت 15.03فیصد فروغ کے بعد 23.34ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نقصان کے لحاظ سے پہلے نمبر پر الراجحی تکافل رہی جس کی قیمت 13.02فیصد انحطاط کے بعد 67.80ریال تک گرگئی۔ پچھلے ہفتے پیٹرورابغ نے 5فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔ پیٹرورابغ کے متعلق پہلے بھی کافی لکھا جا چکا ہے۔ یہ سومی ٹومو اور آرامکو کے اشتراک سے قائم ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کا پروجیکٹ ہے۔ یہ ہماری 2017ءکی ٹاپ پک تھی۔ اس کی قیمت 19جون 2017ءکو صرف 11ریال تھی جواب بڑھ کر 24.52ریال ہو چکی ہے۔ دوسرے الفاظ میں اگر کسی سرمایہ کار نے 19جون 2017ءکو اس میں ایک لاکھ ریال کی سرمایہ کاری کی وہ اس وقت بڑھ کر 2لاکھ 22ہزار ہو چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے ینبع سیمنٹ نے 12.5فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا اس کے علاوہ سعودی آٹو موٹو سروسز کا عبدالطیف انڈسٹریل اور نیشنل پیٹرکیمیکل نے 5،5فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلانات کئے۔ 

شیئر: