Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بجٹ کاغذی اور اعداوشمار کا ہیر پھیر ہے، اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر

حیدرآباد.... اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے تلنگانہ اسمبلی میں بجٹ اور بجٹ کی تعریف کرنے پر وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راﺅ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ بجٹ صرف کاغذی اور اعدادوشمار کا ہیر پھیر ہے۔ چندر شیکھر راﺅ شاطر لیڈر ہیں۔ عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہاکہ مجلس کے کہنے پر بجٹ کو 2ہزار کروڑ کیا گیا۔ بجٹ مختص کرنا کمال نہیں بلکہ اس کا خرچ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار کے 4 برس گزر گئے لیکن ابھی تک این آر آئیز پالیسی نہیں آئی۔ کانگریس ٹی آر ایس حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ صرف اپنے من پسند منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہی زیادہ رقوم مختص کررہے ہیں۔ عوامی بہبود کے منصوبوں کے بجٹ کو بھی دوسرے کاموں کیلئے منتقل کیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ نے پرانا شہر حیدرآباد میں میٹرو ریل شرو ع کرنے کا تو اعلان کیا لیکن پیش کردہ بجٹ میں میٹرو ریل کیلئے رقم کی منظوری کا تذکرہ ہی نہیں کیا۔ حکومت نے پھر عوام کو دھوکہ دیا اور مایوس کردیا۔ انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے موقف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ اسمبلی سیشن کے دوران وزیراعلیٰ نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق جو یقین دہائی کرائی تھی ان میں سے ایک وعدہ کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔ مجلس ابھی تک خاموش تماشائی ہے۔ اکبر الدین اویسی صرف ٹی آر ایس حکومت بالخصوص کے چندر شیکھر راﺅ کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا اور عوام کو ہتھیلی میں خواب دکھانا کے چندر شیکھرراﺅ کی عادت بن گئی ہے۔

شیئر: