Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر وطن پہنچ گئے

   لاہور...نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کئے جانے کے معاملے پروزارت خارجہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے وطن واپس پہنچ گئے ۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی اہل کاروں کو 7 مارچ سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہائی کمیشن عملے کے اہل خانہ کو بھی تنگ کیا جاتا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔لوگ بلاوجہ گاڑیاں روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشاورت کے لئے بلایا گیا ہے۔پاکستانی حکام سے مشاورت کے بعد میڈیا سے بات ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اپنے سفارت کاروں کے تحفظ کےلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی مشاورت کیلئے طلبی

شیئر: