Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

تحریک انصاف ملک گیر انتخابی مہم شروع کرےگی

اسلام آباد... تحریک انصاف نے 29اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کر نے کااعلان کیا ہے ۔ جمعہ کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا اجلاس ہوا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ انتخابی مہم لاہور میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد سے شروع کی جائے گی۔ عمران خان لاہور کے جلسے میںانتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی متفقہ طور پر نامزدکر دیئے گئے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے۔اجلاس میں چیئرمین عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مثبت اور بہترین کارکردگی پر پرویز خٹک کی تعریف کی اور انہیں لیڈر آف اپوزیشن کے سلسلے میں بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اجلاس میں رکنیت سازی مہم کی کامیابی اور عوام میں مقبولیت پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔اجلاس میںپی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی بیانات پر تشویش کااظہارکیا گیا۔پارٹی کے اینٹی کرپشن سیل کو پنجاب میں کرپشن کے بڑے اسکینڈلز سامنے لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت کردی

شیئر: