وزارت داخلہ کے فیصلے کہیں اور نہیں ہوتے،احسن اقبال
اسلام آباد... وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف واپس نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کیس کابینہ کو بھجوا دیا ۔سپریم کورٹ کے 2016ءکے فیصلے کی روشنی میں ای سی ایل کے تمام کیسوں کی کابینہ سے منظوری لازم ہے۔چوہدری نثار کے دور میں طریقہ کار میں تبدیلی کی جانی تھی لیکن نہیں کی گئی ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے تمام فیصلے کہیں اور نہیں ہوتے ۔آئین اور قانون کے دائرے میں ہوتے ہیں۔600 کیسز کابینہ کو بھجوا دیئے۔ چوہدری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز پرکابینہ سے منظوری کے بعد عمل درآمد ہونگے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف کا نام نیب سفارشات کو نظر انداز کرکے ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ فیصلہ کہیں اور ہوا ہے۔