Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کیخلاف قرارداد منظور

لاہور...پنجاب اسمبلی نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو ہراساں کرنے کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے قواعد کی معطلی کی تحریک کی منظوری کے بعد قرارداد پیش کی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہندنے بین الاقوامی سفارتی آداب کی بھی دھجیاں بکھیر دیں ۔پاکستان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے اور اپنے سفارتی عملے کوواپس بلا لے۔یہ ایوان ہندوستانی حکومت کی پاکستان دشمنی،کینہ پروری اور عدم برداشت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ عالمی اداروں کے سامنے اٹھائے ۔
مزید پڑھیں:نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی مشاورت کیلئے طلبی

شیئر: