Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں

کراچی...پی آئی اے کے 650 سے زائد ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر انچارج ہوا بازی کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسکروٹنی کے دوران 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ 391 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ 251 ملازمین کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 17 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔ پی آئی اے کو خسارے کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کی گئیں ۔ 2009 میں قومی ایئرلائن کو 13 ارب 31 کروڑ، 2010 میں 8 ارب 58 کروڑ روپے، 2011 میں 28 ارب 3 کروڑ، 2012 میں 29 ارب 76 کروڑ روپے، 2013 میں 42 ارب 98 کروڑ جب کہ 2017 میں 43 ارب 65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔
مزید پڑھیں:فضائی ٹکٹوں پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز ہے،سردار مہتاب

شیئر: