Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے

غزہ۔۔۔ غزہ پٹی کے دورے کے موقع پرفلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 7 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ وزیر اعظم بال بال بچ گئے۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی کا انتظامی کنٹرول حماس کے پاس ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نے اس دھماکے کو حمداللہ کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

شیئر: