Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025
ہفتہ ، 13 ستمبر ، 2025 | Saturday , September   13, 2025

ن لیگ کے ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل

 اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد سے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ بدھ کو ایم پی اے نصراللہ گھمن نے اپنے ساتھیوں سمیت عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ نصراللہ گھمن نے پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین و قانون کی بالادستی کےلئے جدوجہد کی۔ ووٹ کی حرمت اور شفاف الیکشن کےلئے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے۔ پنجاب میں عوام تبدیلی کےلئے عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ نصراللہ گھمن کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستان اور اس کے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل قریب ہے۔ ملک بھر میں خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں۔ جلد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں:سب ایک ہی جگہ کیوں جھک گئے ؟نواز شریف

شیئر: