Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سابق فوجی افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات

اسلام آباد...قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا کوئٹہ حامد لطیف رانا کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل جنجوعہ، بریگیڈیئر (ر) افتخار مہدی اور سابق سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان محفوظ علی خان کے خلاف انویسٹی گیشن، کراچی،لاہور موٹروے سیکشن تھری عبدالحکیم کا ٹھیکہ دینے سے قومی خزانہ کو 14 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر نیشنل ہائی وے کی اتھارٹی کی انتظامیہ جبکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق ارکان قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ اور اظہر قیوم ناہرہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اسے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور عوام سے ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کیخلاف ایک اور کیس کی تفتیش
 

شیئر: