شہباز شریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب
اسلام آباد... و زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ مستقل صدر منتخب ہوگئے ۔ شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدارتی انتخاب کے لئے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس منگل کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول ہے تاہم اب اجلاس میں صرف شہباز شریف کے بلامقابلہ انتخاب کی توثیق کی جائے گی ۔جنرل کونسل اجلاس سے نواز شریف اور شہباز شریف خطاب بھی کریں گے۔