Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شاہد آفریدی نے سیف بدر سے معافی مانگ لی

دبئی:کراچی کنگز کے اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹسمین سیف بدر سے معافی مانگ لی۔ شاہد آفریدی نے سیف بدر کو آوٹ کرنے کے بعد مخصوص انداز میں دونوں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے سیف بدر کو پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا جس پر سوشل میڈیا میں شاہد آفریدی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے کی گیند پر سیف بدر نے خوبصورت چھکا لگا دیا تھا جس کے بعد دوسری ہی گیند پر بوم بوم نے انہیں آوٹ کرنے کے بعد یہ انداز اپنایا۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ایسا سہواً ہوا ہے وہ ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ سیف بدر نے کہا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی سے پیار کرتے ہیں اور وہ ان کیلئے لیجنڈ کا درجہ رکھتے ہیں۔ 

شیئر: