Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاک،ایران تجارت5 ارب ڈالر تک بڑھائینگے ،خواجہ آصف

  اسلام آباد ...ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک، ایران تعلقات، چاہ بہار اور گوادر کی بندرگاہوں سمیت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ زیر غور آیا۔ دریں اثناءوزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں پاک، ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ2برس میں پاک، ایران تجارت آگے بڑھی ہے ۔2021 تک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں۔ آنیوالے دنوں میں تجارتی تعاون میں مزید بہتری کی توقع ہے۔پاکستان کے مرکزی بنک اور بنک ملی اسلامی کے درمیان بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ پاکستان اور ایران 70 سالہ دوستی میں ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر اور چہا بہار بندرگاہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں۔
مزید پڑھیں:اب صرف پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے،خواجہ آصف

شیئر: