Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کا ریمانڈ

لاہور.. سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ لاہور کی تقریب میں جوتا پھینکے کے معاملے میں گرفتار 3 ملزمان کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گرفتار ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کوعدالت میں پیش کیا گیا۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جوتا کندھے اور سینے کے درمیان لگا۔ تینوں ملزموں نے نواز شریف کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ملزمان کا مقصدنوازشریف کی شہرت کو خراب کرنا تھا۔ مرکزی ملزم منور حسین 4 سال پہلے جامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہوا تھا ۔ عبدالغفور اور ساجد اس کے سہولت کار تھے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف بھی جوتا کلب میں شامل

شیئر: