Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

گھروں کے باہرگاڑیاں دھونے پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جارہا، وزارت بلدیات

 تبوک..... وزارت بلدیات و دیہی ترقی و ماحول و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ انکی جانب سے گھروں کے باہر گاڑیاں دھونے پر کسی قسم کا جرمانے عائد نہیں کیا جارہا۔ وزارت ماحولیات کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل کا کہناتھا کہ انکی وزارت اس امر کی مجاز نہیں کہ وہ گاڑیاں دھونے پر جرمانے عائد کریں۔ دریں اثناء وزارت بلدیات کے ریجنل ترجمان حمد العمر نے بھی کہا ہے کہ انکی وزارت میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ وہ گھروں کے باہر گاڑیاں دھونے والوں پر جرمانے عائد کریں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کے پیغامات پھیل رہے تھے کہ گھروں کے باہر گاڑی دھونے والے کارکنوں پر مذکورہ وزارتوں کی جانب سے 20ہزار ریال کا جرمانہ کیا جارہا ہے۔

شیئر: