Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025
تازہ ترین

اردن کے جنگلات میں گمشدہ سعودی بچہ مل گیا

تبوک ..... ریجنل پولیس ترجمان کرنل عامر طاوی نے کہا ہے کہ اردن کے جنگلات میں گم ہونے والے سعودی بچے کو تلاش کرلیا گیا۔ طاوی نے عکاظ اخبار کو تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بچہ اپنے والدین کے ہمراہ اردن گیا تھا جہاں وہ جنگلات کی سیر کے دوران اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ گمشدہ بچے کے والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جنہوں نے بچے کی تلاش کیلئے متعدد یونٹ تشکیل دیکر انہیں جنگلات میں بھیج دیا۔ طاوی نے بتایا کہ تلاش پر مامور یونٹ نے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ نکالا۔

شیئر: