نوازشریف پر جوتا پھینکنا سازش ہے، راغب نعیمی
لاہور..جامعہ نعیمیہ کے مہتمم علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ نوازشریف پر جوتا پھینکنا سازش ہے۔واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے ساتھ ہمارے 70 سالہ پرانے تعلقات ہیں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے نوازشریف اور ہمارے تعلقات کو خراب کردے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارے معزز مہمان تھے۔ جوتا پھینکے جانے پر اتنا ہی دکھ اور تکلیف پہنچی جتنی نوازشریف یا ان کے خاندان والوں کو ہوئی ۔ہمارے درد کی شدت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ تقریب کے ہم میزبان تھے۔ نوازشریف ہمارے مہمان تھے۔انہوںنے کہا کہ جس نے بھی یہ سازش بنائی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔ ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ جامعہ کے اساتذہ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔