پٹنہ.... بہار میں لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی2 سیٹوں پر ہو نے والے ضمنی انتخابات کےلئے ووٹنگ کیلئے اتوار کو سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ صبح 7بجے شروع ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لوک سبھا کی ایک سیٹ کے ساتھ ہی جہان آباد اور بھبھوا میں اسمبلی کی ایک، ایک نشست پر ہو نے والے ضمنی انتخابات کےلئے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ووٹرز کی لمبی قطار یںلگ گئیں۔ ضمنی انتخابات کو کامیاب بنانے کیلئے ارریہ میں 2143 ، جہان آباد میں 357 جبکہ بھبھوا میں 326 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔