Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی:پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6وکٹ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کامران اکمل پہلے ہی اوور میں محمد نواز کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ڈیوین اسمتھ نے محمد حفیظ کے ہمراہ 56 رنز جوڑے جس میں اسمتھ کے 5چھکوں سے 49 رنز شامل تھے۔ ویسلز اور حفیظ نے اسکور کو 89 تک پہنچایا ، درمیانی اوورز میں گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے پشاور کے بڑے اسکور کی امید پوری نہ ہونے دی۔ زلمی نے 12 رنز کے فرق سے5 وکٹیں گنوادیں لیکن ڈیرن سیمی نے 36 اور ویسلز نے31رنز بنا کر اسکور 157 رنز پہنچا دیا۔جواب میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا، اسد شفیق 9رنز بنا سکے۔شین واٹسن عمید آصف کی شارٹ گیند کو صحیح سے نہ کھیل سکے اور 37 رنز بناکر چلے گئے۔کیون پیٹرسن نے لیام ڈاسن کو لگاتار2چھکے لگائے اور پھر اسی اوور میں کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،رمیز راجہ جونیئر کی اننگز 9رنز تک محدود رہی۔84 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد گلیڈی ایٹرز مشکل میں نظر آئی۔روسو نے 30 رنزبنائے، کپتان سرفراز احمد نے بغیر رسک لئے 74 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو پانچویں فتح دلا دی، سرفراز احمدنے 45 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔اسکے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے تک رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔

شیئر: