Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

جرمن صدر کا سری لنکا کا دورہ مؤخر

برلن۔۔۔ جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کا رواں مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہونے والا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس دورے کو مؤخر کرنے کی وجہ سری لنکا میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کو قرار دیا گیا ہے۔ اس 7 روزہ دورے کے دوران اشٹائن مائر ہند بھی جانے والے تھے۔ اب وہ صرف ہند کا دورہ کریں گے۔ جرمن صدر کے دفتر کے مطابق اشٹائن مائر سری لنکا کا دورہ  آئندہ کسی وقت کریں گے۔ وسطی سری لنکا میں اکثریتی سنہالی اور اقلیتی مسلم کمیونیٹیز میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے کولمبو حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: