Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عام صارفین بھی جلد ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائی کرا سکیں گے

ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی بلیو چیک مارک کی تصدیق کو توسیع دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور جلد ہی اکاؤنٹ ویریفائی کرانے کے عمل کو آسان کر دیا جائے گا تاکہ عمومی صارفین بھی اپنے اکاؤنٹس کو بآسانی ویریفائی کرا سکیں۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس وقت ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویریفائی کرانا ایک مشکل عمل ہے اور اسے آسان بنانے کے لئے کمپنی کوششیں کر رہی ہے۔ جیک ڈورسی نے اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے کہ کب تک نئے تصدیقی نظام کو عام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم انہوں نے اس کا وعدہ ضرور کیا ہے۔

شیئر: